جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ عمران خان کے ہاتھوں سے تباہ شدہ پاکستان ملا ہے، آج ہم مہنگائی کو رو رہے ہیں شکر کریں ملک کو نہیں رو رہے۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ کسی ملک کو تباہ کرنے کی سب سے بڑی کوشش سیاسی عدم استحکام ہے، پانامہ کی صورت میں پاکستان میں سیاسی عدم استحکام لایا گیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ جس نے ملک کو بیچا وہ آج کہہ رہا ہے کہ میں آپکو آزادی دلواوں گا، ہم نے حکومت لی ہے ، جلسوں کے بجائے پاکستان کو بچانے کا کام کر رہے ہیں۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ قلیل مدت میں ہمیں بہتر منصوبہ بندی کر کے ملکی معیشت کو مستحکم کرنا ہے، جلسوں کے مقابلے میں ہم کیا جلسے کریں؟ عمران خان ناکام جلسے کر رہا ہے۔
پی ٹی آئی سے 2013 کے بعد کے فنڈز کا بھی حساب لیا جائے، مولانا فضل الرحمان
انہوں نے کہا کہ ہم سنجیدہ سیاست چاہتے ہیں عمران کی جلسوں کی سیاست کوئی معنی نہیں رکھتی،اختلافات سے بالاتر ہو کر سیلاب متاثرین کے لیے کام کرنا ہوگا۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ یقین ہے کہ آئندہ عمران کی حکومت نہیں آئے گی، مفتاح اسماعیل کی جگہ اسحاق ڈار کو لانا معیشت کی بہتری کیلئے ایک کوشش ہے۔
مزید کہا کہ آڈیو لیک پر بہت سختی سے ہاتھ ڈالنے کی ضرورت ہے،اس میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے۔