شہبازشریف کی جوبائیڈن سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر بات


وزیراعظم شہباز شریف کی امریکی صدر جو بائیڈن سے ملاقات ہوئی ہے، ملاقات میں عالمی صورتحال اور دو طرفہ تعلقات پر بات چیت ہوئی۔

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے اپنے ٹویٹ میں بتایا کہ ملاقات اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے 77 ویں اجلاس میں شرکت کرنے والے عالمی رہنمائوں کے اعزاز میں امریکی صدر جوبائیڈن کی جانب سے دیئے گئے استقبالیہ کے موقع پر ہوئی۔ملاقات کے موقع پر امریکی صدر کی اہلیہ بھی موجود تھیں۔

امریکی صدر جو بائیڈن نے پاکستان میں تباہ کن سیلاب میں سینکڑوں اموات پر افسوس کا اظہار کیا اور متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی کی۔وزیراعظم شہباز شریف نے امریکی صدر کے افسوس اور ہمدردی کے اظہار پر شکریہ ادا کیا۔وزیراعظم نے سیلاب متاثرین کی مدد کے عالمی برادری کے نام پیغام اور پاکستان کی حمایت پر امریکی صدر کا خاص طور پر شکریہ ادا کی۔

وزیراعظم نے امریکی ادارہ برائے بین الاقوامی ترقی (یوایس ایڈ) کی سربراہ کے دورہ پاکستان اور امداد بھجوانے پر امریکی حکومت اور عوام کا شکریہ ادا کیا۔امریکی صدر جو بائیڈن کا مشکل انسانی صورتحال میں پاکستان کی مدد جاری رکھنے کے عزم کا اظہارکیا۔


متعلقہ خبریں