وزیراعظم شہباز شریف آج اقوامِ متحدہ جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے


وزیر اعظم شہباز شریف آج اقوامِ متحدہ جنرل اسمبلی کے 77ویں اجلاس میں شرکت کریں گے. جہاں وزیر اعظم اپنے خطاب میں پاکستان کا مؤقف عالمی برادری کے سامنے رکھیں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اجلا میں وزیراعظم موسمیاتی تبدیلی سے درپیش مسائل کے حل کیلئے تجاویز دینگے، مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سمیت علاقائی اور عالمی مسائل پر پاکستان کا نقطہ نظر پیش کرینگے۔

جبکہ اجلاس میں وزیراعظم مختلف ممالک کے ہم منصب اور یواین کے صدر اور سیکریٹری جنرل سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

جس کے بعد وزیر اعظم محمد شہباز شریف اقوام متحدہ ہیڈ کوارٹرز پہنچیں گے اور اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے ستترہویں اجلاس کے اعلی سطحی مباحثے کے شرکاء سے خطاب کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کا سعودی ولی عہد سے ٹیلی فونک رابطہ، قومی دن کی مبارکباد

پاکستان ٹیلی ویژن وزیر اعظم کا خطاب براہ راست نشر کرے گا۔ جس کے بعد وزیر اعظم اپنے ہالینڈ کے ہم منصب عزت مآب جناب مارک رٹ سے دو طرفہ امور پر ملاقات کریں گے۔

سہ پہر میں وزیر اعظم سے ملالہ فنڈ کی شریک بانی، محترمہ ملالہ یوسفزئی ملاقات کریں گی۔ وزیر اعظم امریکی کانگریس کی خاتون رکن، شیلا جیکسن لی کے ساتھ زووم ملاقات میں بھی شریک ہوں گے۔ شام میں، وزیر اعظم، امریکہ میں اپنا پانچ روزہ سرکاری دورہ مکمل کر نے کے بعد لندن روانہ ہو جائیں گے۔


متعلقہ خبریں