کراچی میں پولیس افسر کو ہی لوٹ لیا گیا


کراچی: شہر قائد میں ڈاکو پولیس افسر سے 8 لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہو گئے۔

کراچی میں قانون کے محافظ ہی لٹنے لگے۔ گلشن اقبال میں مبینہ ڈکیتی کے دوران ڈاکو ڈی ایس پی سے 8 لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہو گئے۔ جس کا مقدمہ عزیز بھٹی تھانے میں درج کر لیا گیا۔

درج کردہ مقدمے کے متن میں کہا گیا ہے کہ گلشن اقبال میں منی ایکسچینج سے ایک لاکھ 85 ہزار روپے وصول کیے اور پیسے لے کر میں بینک پہنچا، جہاں 85 ہزار روپے اکاؤنٹ میں جمع کرائے اور 7 لاکھ روپے نکلوائے۔

یہ بھی پڑھیں: اڈیالہ جیل میں کرپشن اور حراست کے دوران ٹارچر کا انکشاف

پولیس افسر نے بیان دیا کہ 8 لاکھ روپے پاس تھے جسے سفید لفافے میں رکھ لیا تھا تاہم جونہی شانتی نگر میں گھر کے قریب پہنچا تو موٹرسائیکل سوار 4 ملزمان نے روک لیا۔

مقدمہ متن کے مطابق پولیس افسر نے خوفزدہ ہو کر رقم کا لفافہ اٹھا کر ملزمان کے حوالے کر دیا اور لگتا ہے ملزمان نے بینک سے تعاقب کیا اور گھر کے قریب واردات کی۔

پولیس حکام کے مطابق ڈکیتی کرنے والے ملزمان کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔


متعلقہ خبریں