رہنما تحریک انصاف فواد چودھری کا کہنا ہے کہ ملک کی اقتصادی حالت بوجھ برداشت نہیں کر سکتی، انتخابات کے لیے اسٹیبلشمنٹ کا موجودہ اسٹیٹس کو رکھا جا سکتا ہے۔
اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاونٹ پر فواد چودھری نے لکھا کہ عمران خان نے کل ملک کے سیاسی مستقبل اور جمہوریت کی بحالی کا ایک عملی فارمولا پیش کیا ہے، اس فارمولے پر آگے بڑھنے کی ضرورت ہے ملک کی اقٹصادی حالت مزید سیاسی عدم استحکام کا بوجھ نہیں اٹھا سکے گی انتخابات کرانے کیلئے اسٹیبلشمنٹ کا موجودہ اسٹیٹس کو برقرار رکھا جا سکتا ہے۔
عمران خان نے کل ملک کے سیاسی مستقبل اور جمہوریت کی بحالی کا ایک عملی فارمولا پیش کیا ہے ، اس فارمولے پر آگے بڑھنے کی ضرورت ہے ملک کی اقٹصادی حالت مزید سیاسی عدم استحکام کا بوجھ نہیں اٹھا سکے گی انتخابات کرانے کیلئے اسٹیبلشمنٹ کا موجودہ اسٹیٹس Status Quo برقرار رکھا جا سکتا ہے
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) September 13, 2022