ٹی 20 ورلڈ کپ سے پہلے انگلش کرکٹ ٹیم کو بڑا دھچکا


انگلش ٹیم کے ان فارم وکٹ کیپر بیٹر جونی بیرسٹو آسٹریلیا میں ہونے والے ٹی 20 ورلڈ کپ سے باہر ہو گئے۔

برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق جونی بیرسٹو لیڈز میں گالف کھیلنے کے دوران سلپ ہونے سے ٹانگ کی انجری کا شکار ہوئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق جونی بیرسٹو جنوبی افریقہ کیخلاف ٹیسٹ میچ بھی نہیں کھیل سکیں گے، ان کی جگہ بین ڈکیٹ جنوبی افریقہ کیخلاف تیسرے ٹیسٹ میچ میں شامل ہوئے ہیں۔

پی سی بی: انگلینڈ کیخلاف پہلے ٹی 20 کی گیٹ منی فلڈ ریلیف فنڈ میں دینے کا اعلان

انگلش بورڈ ورلڈ کپ اسکواڈ کے لئے جونی بیرسٹو کے متبادل کھلاڑی کا اعلان بعد میں کرے گا۔


متعلقہ خبریں