ریال میڈرڈ تیسری بار چیمپیئنز لیگ کی چیمپیئن

ریال میڈرڈ تیسری بار چیمپیئنز لیگ کی چیمپیئن | urduhumnews.wpengine.com

کیو: یوکرین کے شہر کیو میں کھیلے گئے چیمپیئنز لیگ کے فائنل میں ریال میڈرڈ نے لیورپول کو ایک کے مقابلے میں تین گول سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

ریال میڈرڈ کی جانب سے پہلا گول اسٹرائیکر کریم بینزیما نے میچ کے 50 ویں منٹ میں کیا۔ لیورپول کے ساڈیو مانہ نے میچ کے 54 ویں منٹ میں گول کر کے اسکور برابر کر دیا ۔

گیرتھ بیل نے میچ کے 63 ویں منٹ میں گول کر کے اپنی ٹیم کو برتری دلائی۔ 82 ویں منٹ میں انہوں نے اپنا دوسرا گول کر کے ٹیم کی جیت کو یقینی بنا دیا۔

ریال میڈرڈ نے مسلسل تیسری بار چیمپیئنز لیگ کا ٹائٹل اپنے نام کیا ہے۔  لیور پول کو ایک بار پھر مایوسی کا سامنا کرنا پڑا ہے کیونکہ اس نے آخری بار 2005 میں ٹرافی جیتی تھی۔


متعلقہ خبریں