شہباز گل کے ریمانڈ کیخلاف اپیل خارج کرنے کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج

شہباز گل کی کورونا ٹیسٹ رپورٹ میڈیکل بورڈ کو موصول

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما شہباز گل کے 2 روزہ جسمانی ریمانڈ کے خلاف اپیل خارج کرنے کا ہائی کورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔

پی ٹی آئی رہنما شہباز گل نے 2 روزہ ریمانڈ کے لیے سرکار کی اپیل منظور کرنے کا فیصلہ بھی چیلنج کر دیا۔ سپریم کورٹ میں دائر اپیلوں میں ایڈیشنل سیشن جج وفاق اور ایس ایس پی انویسٹی گیشن فریق ہیں۔

اپیل میں آئی جی اسلام آباد، ایس ایچ او تھانہ کوہسار اور مجسٹریٹ غلام مرتضٰی کو بھی فریق بنایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ن لیگ کی عمران خان اور پی ٹی آئی کیخلاف برطانیہ کے چیریٹی کمیشن میں درخواست دائر

درخواست میں استدعا کی گئی کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے فزیکل ریمانڈ کے خلاف اپیل خارج کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے اور سیشن جج زیبا چودھری کی جانب سے 2 روزہ جسمانی ریمانڈ دینے کا فیصلہ بھی کالعدم قرار دیا جائے۔

درخواست میں کہا گیا کہ شہباز گل کے خلاف 12 اگست کے بعد کی تمام تحقیقات اور شواہد غیر قانونی قرار دیا جائے جبکہ شہباز گل کی حراست کو غیر قانونی اور بنیادی حقوق کے خلاف ڈکلیئر کیا جائے۔ شہباز گل پر تشدد کی انکوائری کے لیے آزاد اور غیر جانبدار میڈیکل بورڈ تشکیل دیا جائے۔


متعلقہ خبریں