مریم اورنگزیب نے ملک میں سیلابی صورتحال کو قومی ایمرجنسی قرار دیدیا


وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے ملک میں سیلابی صورتحال کو قومی ایمرجنسی قرار دیدیا۔

مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ سندھ اور بلوچستان میں غیرمعمولی تباہی سے نمٹنے کے لیے قومی جذبہ دکھانا ہوگا۔متاثرین کے لیے قوم خصوصاً بیرون ملک پاکستانیوں کے عطیات کی ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں:الیکشن کمیشن کے ملازمین کا 2روز کی تنخواہ سیلاب متاثرین کو دینے کا اعلان

ان کا کہنا ہے کہ بڑے پیمانے پر ہونے والی تباہی کی وجہ سے خطیر رقم درکارہوگی۔وسائل کی دستیابی کے لیے وفاقی حکومت صوبوں سے مل کر بھرپور کوشش کررہی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ تیزبارشوں اور شدید سیلابی ریلوں سے ریلیف کےکاموں میں مشکلات آرہی ہیں۔عوامی مدد سے متاثرین کا ریسکیو اور ریلیف کا عمل تیز بنایا جاسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بارشوں اور سیلاب سے 300 بچوں سمیت900 سے زائد اموات، لاکھوں بے گھر، فصلیں اور سٹرکیں تباہ

ان کا کہنا ہے کہ عوام وزیراعظم فلڈ ریلیف اکاؤنٹ میں عطیات جمع کراسکتے ہیں۔مصیبت میں گھرے اہل وطن ہماری مدد کے منتظر ہیں۔آئیں ہم سب سیلاب متاثرین کا سہارا بنیں۔

انہوں نے کہاہے کہ عطیات تمام کمرشل بینکوں میں نقد بھی جمع کرائے جاسکتے ہیں۔عوام وزیراعظم فلڈ ریلیف اکاؤنٹ 12164 -جی میں عطیات جمع کراسکتے ہیں


متعلقہ خبریں