سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ عمران خان کو گرفتار کرنے یا پی ٹی آئی کو توڑنے کی منصوبہ بندی کرنا ملک میں خونی سیاست کا آغاز ہوگا۔
سربراہ عوام مسلم لیگ شیخ رشید نے کہا کہ ملکی سیاست اور اقتدار سے زیادہ ملک کی سلامتی اہم ہے۔ افغانستان کا عدم استحکام پاکستان پر بھی اثرانداز ہو گا۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر پر ایک پیغام میں انہوں نے کہا ہے کہ حکومتی خواہشوں سے من پسند خبریں نہیں بن سکتیں۔ معاشی تباہی، سیاسی عدم استحکام، بھتہ خوری اور دہشتگردی کا آغاز ان کی سیاست کو دفن کر دے گا۔
چین پاکستان کا بھلا سوچ رہا ہے،اس کے اشاروں کو سمجھیں۔یوم آزادی کو یوم بربادی نہ بنائیں۔عمران خان کو گرفتار کرنا یا PTIکو توڑنے کی منصوبہ بندی کرنا خونی سیاست کا آغاز ہوگا۔حساس ترین مرحلے پر 12تاریخ 3 بجے پریس کانفرنس کروں گا اور13 اگست کی رات 11بجے لال حویلی جلسے سے خطاب کروں گا
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) August 9, 2022
ان کا کہنا ہے کہ چین پاکستان کا بھلا سوچ رہا ہے، اس کے اشاروں کو سمجھیں، یوم آزادی کو یوم بربادی نہ بنائیں۔ عمران خان کو گرفتار کرنا یا پی ٹی آئی کو توڑنے کی منصوبہ بندی کرنا خونی سیاست کا آغاز ہو گا۔