بلوچستان میں بارشوں اور سیلاب سےمزید 15افراد جاں بحق، تعداد 164 ہوگئی


بلوچستان میں بارشوں اور سیلاب سےمزید 15افراد جاں بحق ہوگئے۔ اموات کی  تعداد 164 ہوگئی۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق بلوچستان میں بارشوں اور سیلاب  کے باعث حادثات میں مزید 15 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ اب تک اموات کی تعداد164 تک جا پہنچی ہے۔

بلوچستان میں سیلاب سے جاں بحق افراد میں 67 مرد، 43 خواتین اور 54 بچے شامل ہیں۔ مختلف حادثات میں 74 افراد زخمی ہوئے۔

پی ڈی ایم اے کے اعدادو شمار کے مطابق صوبے میں بارشوں اور سیلاب سے13 ہزار 975 مکانات کو نقصان پہنچا ۔ بارشوں اور سیلاب سے 6 شاہراہیں ،16 پل شدید متاثر ہوئے۔

بلوچستان میں بارشوں اور سیلاب سے23 ہزار 13 مویشی مر چکے ہیں ۔ ایک لاکھ 98 ہزار 461 ایکڑ زمین پر کھڑی فصلیں، سولر پلیٹس، ٹیوب ویلزکو نقصان پہنچا ہے۔


متعلقہ خبریں