پاکستان میں کورونا سے مزید 4 اموات


اسلام آباد: پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 4 افراد انتقال کر گئے جبکہ 242 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

قومی ادارہ برائے صحت (این آئی ایچ) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں 13 ہزار 455 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں 242 افراد میں کورونا کے مثبت کیسز کی تشخیص ہوئی۔

ملک میں مثبت کیسز کی شرح 1.80  فیصد رہی جبکہ متاثرہ افراد میں سے 115 افراد کی حالت تشویش ناک ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس سے مزید 4 افراد انتقال کر گئے۔


متعلقہ خبریں