صحرائے صحارا کے علاقے میں تیل اور ہیروں کی پیداوار کے لیے مشہور ملک انگولا میں دنیا کا سب سے بڑا گلابی ہیرا دریافت ہوا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق 170 قیراط کے ہیرے کو محل وقوع کی مناسبت سے لولوروز کا نام دیا گیا ہے جس کا وزن 34 گرام ہے۔
رپورٹ کے مطابق تین صدیوں بعد یہ لولو کان سے دریافت ہونے والا سب سے نایاب گلابی ہیرا ہے۔ اس ہیرے کی قسم ٹائپ ٹو ہے جس کی وجہ سے اس میں کثافت نہ ہونے کے برابر ہے۔
جامنی ہیرا ریکارڈ توڑ قیمت میں فروخت
انگولا کے وزیر برائے معدنیات دیمینتینو ایزیویدو کا کہنا ہے کے لولو روز کی دریافت ایک بڑی کامیابی ہے اور اس حوالے سے بہتر مواقع بھی موجود ہیں۔
انہوں نے مزید بتایا کہ کے لولو میں نکلنے والا یہ دنیا کا پانچواں بڑا ہیرا ہے جس کی قیمت 71 ملین ڈالر کے قریب بتائی جا رہی ہے۔