عدالتی اصلاحات کیلئے مشترکہ پارلیمانی کمیٹی کے قیام کی قرارداد متفقہ طور پر منظور

قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کا فیصلہ

فوٹو: فائل


قومی اسمبلی اجلاس میں عدالتی اصلاحات کے لیے مشترکہ پارلیمانی کمیٹی کے قیام کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی گئی۔

اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نےعدالتی اصلاحات کیلئے مشترکہ پارلیمانی کمیٹی کے قیام کی قرارداد پیش کی۔

قرار داد کے متن میں کہا گیا ہے کہ قوانین کی منظوری اور آئین میں ترمیم صرف پارلیمنٹ کا حق ہے، آئین انتظامیہ، مقننہ اور عدلیہ کے درمیان اختیارات تقسیم کرتا ہے، ریاست کا کوئی بھی ستون ایک دوسرے کے اختیارات میں مداخلت نہیں کر سکتا۔

’’سپریم کورٹ کے اختیارات‘‘فرحت اللہ بابر نے نئی بحث چھیڑ دی

متن کے مطابق آرٹیکل 175 اے کے تحت اعلیٰ عدلیہ میں ججوں کے تقرر کی توثیق بھی پارلیمنٹ کا اختیار ہے،پارلیمنٹ عوامی امنگوں کی نمائندہ ہے جو کسی ادارے کو اپنے اختیارات سے تجاوز کرنے کی اجازت نہیں دے گی۔


متعلقہ خبریں