فواد چودھری سپریم کورٹ کے فیصلے کے انتظار میں سوگئے


 فواد چودھری سپریم کورٹ کے فیصلے کا انتظار کرتے کرتے سو گئے۔ سوشل میڈیا پر ان کی تصویر وائرل ہو گئی۔

گزشتہ روز وزیر اعلیٰ پنجاب کے انتخاب سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کا انتظار کرتے ہوئے فواد چودھری نیند  کی آغوش میں پہنچ گئے۔ فواد چودھری کی  میڈیا روم میں سونے کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

پی ٹی آئی رہنما شہباز گل نے فواد چودھری کے سونے کی تصویر سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر پر شیئر کرتے ہوئے لکھا پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری میڈیا روم میں سپریم کورٹ کے فیصلے کے انتظار میں سو گئے۔

یاد رہے کہ گزشتہ شام وزیر اعلیٰ پنجاب کے انتخاب پر ڈپیٹی اسپیکر کی رولنگ کے خلاف سپریم کورٹ نے پہلے پونے 6 بجے فیصلہ سنانے کا اعلان کیا تھا۔ سیکیورٹی خطرات کے باعث انتظامات مکمل کرنے  کے لیےفیصلہ  تاخیر  کا شکار ہوا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سپریم کورٹ آف پاکستان نے چوہدری پرویز الہٰی کی درخواست منظور کرتے ہوئے وزیرِاعلیٰ پنجاب کے انتخاب میں ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری کی رولنگ کالعدم قرار دے دی تھی جبکہ پرویز الہٰی کو پنجاب کا وزیرِ اعلیٰ قرار دیا گیا تھا۔


متعلقہ خبریں