کراچی والوں کیلئے بجلی11 روپے 39 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی تیاری

K-electric

بجلی چوری کیخلاف ملک گیر کارروائیاں کے الیکٹرک بھی میدان میں آگئی


 کراچی والوں کے لیےبجلی11 روپے 39 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی  تیاری کر لی گئی۔

کے الیکٹر ک نے بجلی 11 روپے 39 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست نیپرا میں دائر کردی۔بجلی کی قیمت میں اضافہ جون کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں  کیا جائے گا۔

نیپرا کے الیکٹرک کی درخواست پر28 جولائی کوسماعت کرے گا۔ درخواست  میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ ماہ 13 ارب یونٹ بجلی پیدا ہوئی۔پیدا شدہ بجلی کی لاگت 213 ارب روپے رہی۔

یہ بھی پڑھیں:بجلی کا بنیادی ٹیرف تقریباً8 روپے بڑھانےکی تیاری

کے الیکٹرک کے مطابق فرنس آئل سے پیدا ہونے والی بجلی کی لاگت 36 روپے 20 پیسے رہی۔کوئلے سے 20روپے 80 پیسے فی یونٹ میں بجلی پیدا ہوئی۔مقامی گیس سے 8 روپے92 پیسے میں بجلی پیدا ہوئی

درخواست کے مطابق ایران سے 19 روپے 57 پیسے فی یونٹ میں بجلی درآمد کی گئی۔42پیسے فی یونٹ بجلی لائن لاسز کی نذر ہو گئی۔


متعلقہ خبریں