راجن پور، بارش کے باعث ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ، ہائی الرٹ جاری

راجن پور، بارش کے باعث ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ، ہائی الرٹ جاری

راجن پور: راجن پور اور گرد و نواح میں ہونے والی مسلسل بارش کے باعث ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے جس کی وجہ سے مقامی انتظامیہ نے ہائی الرٹ جاری کردیا ہے۔

پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش، لاہور میں تباہی مچا دی

ہم نیوز کے مطابق گھوٹکی، میرپور ماتھیلو اور ڈھرکی میں بھی موسلادھار بارش ہو رہی ہے جس کی وجہ سے نشیبی علاقے زیرآب آگئے ہیں۔

ڈگری میں ہونے والی موسلا دھار طوفانی بارش سے شہر اور گرد و نواح کے مختلف علاقے زیر آب آچکے ہیں۔

ہم نیوز کے مطابق صادق آباد اور اس کے اطراف میں بھی موسلا دھار بارش ہو رہی ہے جس کی وجہ سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے ہیں، علی پور میں بھی ہونے والی موسلا دھار بارش سے نشیبی علاقے زیر آب آچکے ہیں جب کہ متعدد فیڈرز کے ٹرپ کرجانے کی وجہ سے بجلی کی فراہمی کئی علاقوں میں معطل ہو گئی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں بھی راجن پور میں سیلابی پانی میں ڈوب کر ایک بچی سمیت دو افراد جاں بحق ہو گئے تھے۔

راجن پور، سیلابی پانی میں بچی سمیت 2 افراد ڈوب کر جاں بحق

ڈیرہ غازی خان سے ہم نیوز کے نمائندے نے بتایا ہے کہ گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا سلسلہ جاری ہے۔


متعلقہ خبریں