مسلسل کیسے پرفارمنس دینی ہے اس پر کام کر رہا ہوں، عبداللہ شفیق


قومی ٹیسٹ ٹیم کے سلامی بیٹر عبداللہ شفیق نے کہا ہے کہ مسلسل کیسے پرفارمنس دینی ہے اس پر کام کر رہا ہوں۔

سری لنکا اے کے خلاف میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وارم اپ میچ بہت اہمیت کا حامل ہوتا ہے، دوسرے ملک کی کنڈیشن سے واقف ہونے کے لئے یہ میچ اہمیت رکھتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کرکٹ میں اتار چڑھاو آتے ہیں اور مسلسل کیسے پرفارمنس دینی اس پر کام کررہا ہوں۔

یاسر شاہ اور سلمان علی آغا کی واپسی،دورہ سری لنکا کے لیےٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان

عبداللہ شفیق نے کہا کہ وکٹ سے سپنرز کو کافی مدد ملی۔شروع میں فاسٹ باولر کو بھئ مدد مل رہی تھی۔  سری لنکا میں نیا گیند سوئنگ ہوتا ہے اس کو چھوڑنا بہتر ہوتا ہے بعد میں سکور کی طرف دیکھنا پڑتا ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان اور سری لنکا اے کے درمیان کھیلا گیا تین روزہ میچ برابر ہو گیا ہے۔


متعلقہ خبریں