ژوب میں مسافر بس کھائی میں جاگری،19 افراد جاں بحق

لاہور میں فائرنگ: ن لیگی ایم پی اے کے دو بھتیجے زخمی

ژوب میں مسافر بس کھائی میں جاگری۔ حادثے میں 19 افراد مارے گئے۔

بلوچستان کے ڈسٹرکٹ ژوب میں  دانہ سر کے علاقے میں بس کھائی میں گر گئی۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق 19 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے ۔

مسا فربس بارش کے باعث سڑک پر پھسلن  کی وجہ سے کھائی  میں جا گری۔  ریسکیو ذرائع کے مطابق بس راولپنڈی سے کوئٹہ جا رہی تھی۔ حادثے کے وقت بس میں 33 افراد سوار تھے۔

ریسیکیو ذرائع نے مزید ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ گہری کھائی کی وجہ سے امدادی سرگرمیوں میں مشکلات کا سامنا  ہے۔


متعلقہ خبریں