فاٹا اصلاحات بھٹو شہید کا خواب تھا، بلاول زرداری

عمران خان کو مرضی کا نقاب لگانے نہیں دیں گے، بلاول | urduhumnews.wpengine.com

فائل فوٹو


اسلام آباد: فاٹا اصلاحات کمیٹی میں پیپلزپارٹی کے ارکان نے اسلام آباد زرداری ہاؤس میں چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی جن میں اعتزاز احسن، شیری رحمان، ڈاکٹر نفیسہ شاہ، فرحت اللہ بابر، اخونزادہ چٹان، فیصل کریم کنڈی اور مصطفے نواز کھوکھر شامل تھے۔

ذرائع  کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے پیپلزپارٹی ارکان کو جلد ازجلد فاٹا اصلاحات بل منظور کرانے کی ہدایت کی ہے، انہوں نے اس موقع پر کہا کہ فاٹا کے عوام کو قومی دھارے میں لانا پارٹی قیادت کی اولین ترجیح رہی ہے، فاٹا میں اصلاحات کا نفاذ شہید ذوالفقارعلی بھٹو کا ایک خواب تھا جس کی تکمیل اب پیپلزپارٹی کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ صوبائی خود مختاری اور صوبوں کو الگ شناخت دینا پیپلزپارٹی کا ہی امتیاز ہے۔

بدھ  کو پارلیمانی رہنماؤں کے اجلاس میں فاٹا اصلاحات کا آئینی ترمیمی بل 24 مئی کو قومی اسمبلی میں پیش کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے تحت 30 ویں آئینی ترمیم کے ذریعے فاٹا کا خیبرپختونخوا میں انضمام کر دیا جائے گا۔ انضمام کے بعد خیرپختونخوا اسمبلی کے ارکان کی تعداد 126 سے بڑھ  کر 147 ہو جائے گی۔

آئینی ترمیم کے تحت فاٹا میں فوری طور پر صوبائی قوانین کا اطلاق  ہو گا جبکہ این ایف سی ایوارڈ کے تحت فاٹا کو 100 ارب روپے اضافی ملیں گے، اس کے علاوہ دس سال کے لئے ایک ہزار ارب روپے کا خصوصی فنڈ بھی فراہم کیا جائے گا۔


متعلقہ خبریں