اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ فتنہ خان نے تاریخ کے سب سے بڑے ڈاکے ڈالے، شاید ہی کوئی مثال دنیا میں ملے۔
بحریہ ٹاون نے بشریٰ بی بی کو 458 کنال زمین دی،عمران خان نے بھی پورا حصہ وصول کیا، وزیر داخلہ
ہم نیوز کے مطابق ن لیگ کے قائد میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے یہ بات سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ بیان میں کہی ہے۔
بنی گالہ کی زمین خریدنے کیلئے سابقہ اہلیہ نے 3 کروڑ 60 لاکھ روپے دیئے، عمران خان
جب کابینہ سے بند لفافے کی منظوری لی جاتی ہو
تو Asset Recovery unit پھر منی گالہ گینگ کا Asset making unit بن جاتاہے۔
ناجائز کام کےعوض ہیرے،سینکڑوں کنال زمین اور اربوں روپے ہتھیائے گئے۔جس ڈھٹائی وسینہ زوری سے فتنہ خان نے تاریخ کے سب سے بڑے ڈاکے ڈالے،شاید ہی کوئی مثال دنیا میں ملے۔ pic.twitter.com/griAga8u36— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) June 14, 2022
انہوں نے کہا کہ جب کابینہ سے بند لفافے کی منظوری لی جاتی ہو تو اسسٹ ریکوری یونٹ پھر منی گالہ گینگ کا اسسٹ میکنگ یونٹ بن جاتا ہے۔
عمران خان کو گرفتار کرنا رانا ثنا اللہ کی بڑکیں ہیں، فواد چودھری
ہم نیوز کے مطابق مریم نواز نے سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ناجائز کام کےعوض ہیرے، سینکڑوں کنال زمین اور اربوں روپے ہتھیائے گئے۔