امریکی غلاموں میں روس سے تیل لینے کی جرات نہیں، عمران خان

عمران خان کا سوشل میڈیا سے براہ راست گفتگو کا فیصلہ

 پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ امریکی غلاموں کو روس سے تیل لینے کی جرات نہیں، یہ لوگ دھاندلی سے الیکشن جیتنے کیلئے تیاری کر رہے ہیں۔

ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لوگوں کوخوف ہے کہ کہیں ملک میں قحط نہ پڑجائے،روس یوکرین جنگ کی وجہ سے گندم کی سپلائی متاثر ہوئیں اور قیمتیں بھی بڑھ گئیں۔

عمران خان نے کہا کہ پاکستان کوفوڈسیکیورٹی کااہم مسئلہ درپیش ہے،جب تک زراعت پر حکومت توجہ نہیں دے گی ملک آگے نہیں بڑھے گا، اس ملک میں خوشحالی زراعت کے ذریعے آئے گی، کسانوں کےحالات پرخاص توجہ دینےکی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ جب تک حکومت زراعت پرتوجہ نہیں دےگی ملک خوشحال نہیں ہوسکتا۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت سے مجھے زیادہ امید نہیں،اس حکومت نےآتےہی ہرچیزمہنگی کرناشروع کردی، ہمارے دور میں سبسڈی کی وجہ سے زرعی پیداوارمیں ریکارڈ اضافہ ہوا تھا۔

مزید کہا کہآج صحافیوں کو ٹیلی فون کر کے دھمکیاں دی جا رہی ہیں، پولیس کے ذریعے مخالفین پر کیسز بنانے ہیں یہ وہ لوگ ہیں جن کے اربوں روپے باہر پڑے ہوئے ہیں،یہ لوگ پیسوں کے غلام ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکمران ایک ایجنڈے کے تحت آئے ہیں، جوحکم واشنگٹن سے آئے گا وہ انہوں نے ماننا ہے،ان کے ہوتے ہوئے پاکستان آگے نہیں بڑھ سکتا۔


متعلقہ خبریں