آقا کریم ﷺکی حرمت کے لیے قربانی دینے کو تیار ہیں،وزیر اعظم شہباز شریف


 وزیراعظم  نے اسپیکر سے پیر کو قومی اسمبلی اجلاس میں ناموس رسالت ﷺ پر بحث کرانے کی درخواست کردی۔

وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ بھارتی حکمران جماعت بی جے پی رہنماوں کی ہرزہ سرائی کی مذمت کرتے ہیں۔دنیا کے سوا ارب مسلمانوں کے دلوں کا خون کیاگیا ، لوگ احتجاج کررہے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ آقا کریم ﷺسے عقیدت و محبت کے اہم اور نازک معاملے پر ایوان میں بحث کرائی جائے۔بھارت میں ہونے والے اس قابل مذمت واقعے کے خلاف ایوان قرارداد منظور کرے۔

ان کا کہنا ہے کہ بھارت سمیت دنیا کو بتا دینا چاہتے ہیں کہ آقا کریم ﷺکی حرمت کے لیے قربانی دینے کو تیار ہیں ۔


متعلقہ خبریں