محمد حسنین کو انٹرنیشنل کرکٹ میں باؤلنگ کی اجازت مل گئی


فاسٹ بالر محمد حسنین کو انٹرنیشنل کرکٹ میں باؤلنگ کی اجازت مل گئی۔

آئی سی سی قوانین کے مطابق باؤلنگ ایکشن درستگی کے بعد محمد حسنین کا لاہور کے ٹیسٹنگ سینٹر میں 21 مئی کو دوبارہ ٹیسٹ لیا گیا۔ ایکشن ٹیسٹ کے دوران ان کے بازو کا خم 15 ڈگری سے کم رپورٹ ہوا ہے۔

22 سالہ اسپیڈ سٹار قومی ٹیم کی سلیکشن کے لیے دستیاب ہو گئے ہیں۔

قومی کرکٹر محمد حسنین کرکٹ میں واپسی کے لیے پر امید

محمد حسنین کا ایکشن آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ کے دوران رپورٹ ہو ا تھا بعد ازاں آئی سی سی سے منظور شدہ لاہور کے ٹیسٹنگ سینٹر میں دیئے گئے باؤلنگ ایکشن ٹیسٹ کے بعد معطل کیا گیا تھا۔


متعلقہ خبریں