مولانا فضل الرحمان نے مہنگائی کنٹرول کرنے سے متعلق تجاویز پیش کر دیں


اسلام آباد: پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے مہنگائی کو کنٹرول کرنے سے متعلق تجاویز پیش کر دیں۔

پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے تجاویز دیتے ہوئے کہا کہ وفاقی، صوبائی وزرا، مشیر، معاونین اور سرکاری افسران کو مراعات میں 50 فیصد کمی کرنی ہو گی اور اس کے علاوہ گریڈ 19 سے اوپر کے بیوروکریٹس کو بھی مراعات میں 50 فیصد کمی کرنی ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ صوتحال گزشتہ حکومت کے غلط فیصلوں کا نتیجہ ہے، اسی لیے ججز، جرنیل اور سینیٹ کی قائمہ کمیٹیوں سمیت ہر طبقہ فکر کو قربانی دینی ہو گی۔

مزید پڑھیں: ملک میں بجلی کا شارٹ فال 6 ہزار میگا واٹ سے بڑھ گیا

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ عوام پر مہنگائی کا بوجھ ڈالا جا چکا ہے اب حکومت کو اپنی ذمہ داری ادا کرنی ہو گی اور ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچانے کے لیے سخت فیصلے کرنا مجبوری ہے۔

انہوں نے کہا کہ حزب اختلاف عوام کا سوچ رہی ہے اور کاش آئی ایم ایف سے مذاکرات میں ان باتوں کا خیال رکھا گیا ہوتا۔


متعلقہ خبریں