عوام کی خوشحالی کے لیے اقتصادی تعاون ترجیح ہے، صدر رجب طیب ایردوان

عوام کی خوشحالی کے لیے اقتصادی تعاون ترجیح ہے، صدر رجب طیب ایردوان

انقرہ: ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ عوام کی خوشحالی کے لیے اقتصادی تعاون ترجیح ہے، پاکستان اور ترکی دو طرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کے لیے پرعزم ہیں۔

ای کامرس، تعلیم اور انفرا اسٹرکچر کے شعبوں میں ترکی کے تجربات سے استفادہ کریں گے: وزیراعظم

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے یہ بات وزیراعظم کے دورہ ترکی کے موقع پر میاں شہباز شریف کے ہمراہ منعقدہ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

ترک صدر نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف سے عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا، میاں شہباز شریف کو وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد بھی دی۔

انہوں نے کہا کہ مختلف فورمز پر پاکستان اور ترکی یکساں مؤقف رکھتے ہیں، دونوں ممالک کے درمیان انتہائی قریبی اور دوستانہ تعلقات ہیں، دونوں ملک دو طرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کیلئے پرعزم ہیں۔

پاک ترک تجارتی حجم 5 بلین ڈالر تک لے کرجائیں گے، وزیراعظم شہبازشریف

رجب طیب ایردوان نے کہا کہ بحری جہازوں کی تیاری میں ہر ممکن تعاون فراہم کر رہے ہیں، مواصلات، تعلیم، ماحولیات اور انفرا اسٹرکچر کے شعبوں میں دو طرفہ قریبی تعاون ہے۔

ترک صدر نے کہا کہ عالمی فورمز پر پاکستان کی بھرپور حمایت کے شکرگزار ہیںِ، ایک پرامن اور خوشحال افغانستان خطے کے مفاد میں ہے، انسانی ہمدردی کی بنیاد پر افغان عوام کو بھرپور امداد فراہم کی گئی۔

انتخابی اصلاحات کے بعد شفاف انتخابات کروائیں گے، وزیر خارجہ

ہم نیوز کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے ترکی کے دیرینہ مؤقف کا اعادہ کرتے ہوئے صدر رجب طیب ایردوان نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے اصولی مؤقف پر ترکی پاکستان کی بھرپور حمایت کرتا ہے۔ انہوں نے پاکستان کے عوام کے لیے نیک خواہشات کا بھی اظہارکیا۔


متعلقہ خبریں