کراچی میں ایمبولنس سروس 1122 کا افتتاح


تاخیر سے سہی، کراچی والو کی سن لی گئی۔ وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے ایمبولنس سروس ڈبل ون، ڈبل ٹو کا افتتا ح کردیا۔ پہلے مرحلے میں پچاس ایمبولنسز کراچی پہنچی ہیں، عملے کی تقرری اور تربیت کا عمل بھی شروع کردیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق محکمہ ری ہیبلٹیشن نے 50 جدید ایمبولنسز محکمہ صحت سندھ کے حوالے کردیں ہیں، سندھ انٹیگریٹڈ ایمرجنسی اینڈ ہیلتھ سروس کے تحت شہر میں چلنے والی ایمبولنس سروس کو سندھ ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122 کا نام دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ملک اولین ترجیح ہے،عمران خان نے شہباز شریف کی پیشکش کا مذاق اڑایا، وفاقی وزیر قانون

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلی سندھ کا کہنا تھا کہ 230 ایمبولنسز میں سے پہلے مرحلے میں 50 ایمبولنسز کراچی آئی ہیں۔ ایمبولنسز کو ورلڈ بینک کے تعاون سے خریدا گیا ہے۔ ورلڈ بینک کے کنٹری ہیڈ ناجے بھیسن کا کہنا تھا کہ پاکستان ماحولیاتی تبدیلیوں کے زیر اثر ہے۔ ان حالات میں اس سروس کا شروع کیا جانا ضروری تھا۔

ایڈمنسٹریٹر کراچی نے کہا کہ اگلے مرحلے میں پولیس، فائر بریگیڈ سروس اور ایمبولنسز کو ایک ہی نمبر پر یکجا کرنے کا ارادہ ہے۔  ایمبولنس سروس کو چلانے کے لیے اسٹاف کی تقرری اور ٹریننگ کا سلسلہ بھی شروع کردیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں