ملک بھر میں بجلی کا شارٹ فال 5 ہزار سے تجاوز کر گیا


اسلام  آباد: ملک بھر میں بجلی کا شارٹ فال 5 ہزار 538 میگاواٹ سے تجاوز کر گیا۔

ذرائع پاور ڈویژن کے مطابق ملک میں بجلی کی مجموعی پیداوار 19 ہزار 465 میگاواٹ ہے جبکہ مجموعی طلب 25 ہزار 997 میگاواٹ سے تجاوز کرچکی ہے۔

بجلی کے شارٹ فال کی وجہ سے شہروں اور دیہاتوں میں گھنٹوں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے جس کی وجہ سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: یہ کیسز ختم کروائیں گے اور گھر چلے جائیں گے، شیخ رشید احمد

ذرائع کا کہنا ہے کہ پن بجلی سے 4 ہزار 662 میگاواٹ بجلی پیدا ہو رہی ہے جبکہ سرکاری تھرمل پاور پلانٹس ایک ہزار 60 میگاواٹ بجلی بنا رہے ہیں۔

ملک کے مختلف علاقوں میں 8 گھنٹوں کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے تاہم زیادہ لائن لاسز والے علاقوں میں بجلی لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 12 گھنٹوں تک پہنچ گیا ہے۔


متعلقہ خبریں