ن لیگ صرف اے ٹی ایم چلانا جانتی ہے، ای وی ایم نہیں، پرویز الہٰی


اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہیٰ نے کہا ہے کہ ن لیگ صرف اے ٹی ایم چلانا جانتی ہے، ای وی ایم نہیں۔

سابق رکن قومی اسمبلی نذیر جٹ سے ملاقات میں انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق ملنا ان کے بنیادی حقوق میں شامل ہے۔

دیکھتے ہیں کون اسمبلی میں داخل ہونے سے روکتا ہے، پرویز الہیٰ

پرویزالہٰی نے کہا کہ فارن ایکس چینج اوورسیز پاکستانی بھیجتے ہیں جس سے پاکستانی معیشت مستحکم ہوتی ہے۔

اس موقع پر چودھری نذیر جٹ نے کہا کہ عمران خان کا آزادی لانگ مارچ پہلے بھی کامیاب ہوا تھا۔ ان کے حکم پر پی ٹی آئی کے کارکن ڈی چوک پہنچ گئے تھے۔


متعلقہ خبریں