اسلام آباد میں تیز آندھی کیساتھ بارش، موسم خوشگوار ہو گیا


وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں تیز آندھی کے ساتھ بارش ہوئی ہے جس سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا اور موسم انتہائی خوشگوار ہو گیا۔

ہم نیوز کے مطابق اسلام آباد راولپنڈی سمیت ٹیکسلا، شانگلہ اور ہری پور کے مختلف علاقوں میں بھی تیز آندھی اور گرج چمک کےساتھ بارش برسی ہے۔

محکمہ موسمیات نے آج بالائی خیبر پختونخوا ، کشمیر اور خطہ پوٹھوہار میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی تھی۔

خیبرپختونخوا میں بارشوں کا سسٹم داخل،راولپنڈی اسلام آباد میں بارش اورتیزہوائیں

موسم کا حال بتانے والوں کے مطابق ہفتے کے روز بھی ملک کے بعض علاقوں جن میں خطہ پوٹھوہار، بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر شامل ہیں میں تیزہواؤں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔


متعلقہ خبریں