افغان خواتین اینکرز سے اظہار یکجہتی: مرد اینکرز نے بھی ماسک پہن لیے

افغان خواتین اینکرز سے اظہار یکجہتی: مرد اینکرز نے بھی ماسک پہن لیے

کابل: افغانستان میں خواتین اینکر پرسنز سے اظہار یکجہتی کے لیے مرد اینکر پرسنز نے بھی اپنے چہروں کو ماسک سے ڈھانپ لیا ہے۔

افغانستان میں انسانی حقوق کمیشن سمیت 5 محکمے غیر ضروری قرار: حکام نے تحلیل کردیے

ہم نیوز نے اس سلسلے میں نجی ٹی وی چینل طلوع نیوز، الجزیرہ اور دیگر عالمی نشریاتی اداروں کے حوالے سے بتایا ہے کہ وزارت امر بالعمروف و نہی عن المنکر کی جانب سے دی جانے والی ڈیڈ لائن خاتمے پر جب خواتین اینکر پرسنز نے اپنے چہرے ڈھانپے تو ان سے اظہار یکجہتی کے لیے مرد اینکر پرسنز نے بھی ماسک پہن کر اپنے چہروں کو ڈھانپ لیا۔

افغانستان:طالبان نے خواتین کو بغیر محرم ہوائی سفر کرنے سے روک دیا 

واضح رہے کہ وزارت امربالمعروف و نہی عن المنکر نے چہرہ ڈھانپنے کے حکم پر عملدرآمد کے لیے اتوار کی ڈیڈلائن دی تھی۔

طالبان کے سپریم لیڈر ہبت اللہ اخونزادہ نے ماہ رواں کی ابتدا میں خواتین کے پردے سے متعلق فرمان جاری کیا تھا کہ خواتین اپنے چہروں کو مکمل طور پر ڈھانپیں اور روایتی نیلے رنگ کے ٹوپی والا برقعہ استعمال کریں۔

افغانستان میں مردوں اور خواتین کے ایک ہی دن تفریحی پارکوں میں جانے پر پابندی

خبر رساں اداروں کے مطابق طلوع نیوز کے ڈائریکٹر خپلواک ساپئی نے کہا ہے کہ انہوں نے اتوار سے طالبان کے فرمان پر عملدرآمد شروع کر دیا ہے۔

اس ضمن میں طلوع نیوز سے تعلق رکھنے والی خاطرہ احمدی نے کہا ہے کہ میں چہرہ ڈھانپنے کے ساتھ صحیح طریقے سے نہ سانس لے سکتی ہوں اور نہ مناسب انداز میں اپنی بات پہنچا سکتی ہوں، آپ بتائیں کہ میں پروگرام کیسے کروں گی؟

خبر رساں ایجنسی کے مطابق پریزینٹر سونیا کا کہنا ہے کہ ذہنی طور پر ہم اس کے لیے قطعی تیار نہیں تھے، تین گھنٹے کے پروگرام میں چہرہ ڈھانپنا بہت ہی مشکل ہے۔

افغانستان میں ٹک ٹاک اور پب جی پر پابندی عائد

افغانستان کی وزارت امر بالمعروف و نہی عن المنکر کے ترجمان عاکف مہاجر کا اس سلسلے میں کہنا ہے کہ یہ ہمارا نہیں بلکہ اللہ کا حکم ہے، چہرہ ڈھانپنا پردے کا حصہ ہے۔


متعلقہ خبریں