عمران خان سیاست میں عدم برداشت لیکر آیا، سیاست کو سیاست تک رکھیں: سلمان نعیم

عمران خان سیاست میں عدم برداشت لیکر آیا، سیاست کو سیاست تک رکھیں: سلمان نعیم

اسلام آباد: جہانگیر ترین گروپ کے رہنما سلمان نعیم نے کہا ہے کہ عمران خان سیاست میں عدم برداشت لے کر آیا، سیاست کو سیاست تک محدود رکھیں۔

علیم خان نے ایک ارب روپیہ پی ٹی آئی پر لگایا تو کمایا بھی ہے، فیاض الحسن چوہان

ہم نیوز کے پروگرام ’ پاکستان کا سوال‘ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے 25 منحرف ارکان کو ڈی سیٹ کیا ہے، فیصلے کے خلاف اپیل کرنے کا حق محفوظ رکھتے ہیں، ابھی اس پر بہت قانونی جنگ ہوگی۔

رہنما جہانگیر ترین گروپ سلمان نعیم نے کہا کہ میں نے اپنی پارٹی کے رہنماوں کو مشورہ دیا ہے ہمیں الیکشن کی طرف جانا ہوگا، 25 ارکان میں سے 13 ایسے ہیں جو آزاد الیکشن لڑ کر آئے تھے۔

انہوں نے کہا کہ میں نے تحریک انصاف کے وائس چیئرمین کو ہرایا تھا اور اس طرح  پی ٹی آئی کے منشور کو ہرایا تھا۔

ن لیگ کو ایون میں اپنی اکثریت دوبارہ شو کرنا پڑے گی، شاہ خاور

ہم نیوز کے پروگرام میں رہنما جہانگیر ترین گروپ سلمان نعیم نے کہا کہ عمران خان پارٹی کی کسی پالیسی کے پابند نہیں ہیں، عمران خان کے خلاف فیصلے آئے تووہ کہتے ہیں کہ الیکشن کمشنر مسلم لیگ ن کے ممبر ہیں، جب ان کے حق میں فیصلہ آجائے تووہ ایک دوسرے کو مبارکباد دیتے ہیں۔


متعلقہ خبریں