حکومت تبدیلی سازش کی تحقیقات: جوڈیشل کمیشن کی سربراہی چیف جسٹس کریں، صدر مملکت کا خط

قیدیوں کی سزاؤں میں 90 روز کی کمی

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے حکومت تبدیلی سازش کی تحقیقات کے لئے جوڈیشل کمیشن تشکیل دینے کے لئے چیف جسٹس آف پاکستان کو لکھے گئے خط میں کہا ہے کہ جوڈیشل کمیشن کی سربراہی چیف جسٹس خود کریں۔

ڈپٹی سپیکررولنگ: عمران خان کی فیصلے کےخلاف سپریم کورٹ میں نظرثانی اپیل

ہم نیوز کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان کے نام لکھے گئے خط میں صدر مملکت نے کہا ہے کہ ملک کو بحران سے بچانے اور صورتحال کو مزید بگڑنے سے روکنے کی ضرورت ہے جب کہ اس وقت ملک میں ایک سنگین بحران منڈلا رہا ہے اور حالیہ واقعات کے تناظر میں عوام میں بڑی سیاسی تفریق پیدا ہورہی ہے۔

صدر مملکت نے لکھا ہے کہ تمام اداروں کا فرض ہے کہ ملک کو مزید نقصان سے بچانے کی کوششیں کریں، افسوس تبصرے سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیے جا رہے ہیں، غلط فہمیاں بڑھ رہی ہیں، مواقع ضائع ہو رہے ہیں، کنفیوژن پھیل رہی ہے اور معیشت بھی بحران میں ہے۔

مراسلے میں دھمکی ملی،تحریک عدم اعتماد کا ذکربھی ہوا، چیف جسٹس تحقیقات کے لیے عدالتی کمیشن بنائیں، صدر

چیف جسٹس آف پاکستان کے نام لکھے گئے خط میں صدر مملکت نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ سپریم کورٹ نے ماضی میں قومی سلامتی کے معاملات میں عدالتی کمیشن تشکیل دیے، جوڈیشل کمیشن نے 2013 کے انتخابات میں دھاندلی کے الزامات کی انکوائری کی، میموگیٹ معاملے کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن قائم کیا گیا، لاپتہ افرد کے لئے ایک فعال جو ڈیشل کمیشن موجود ہے۔

صدر مملکت نے لکھا ہے کہ رپورٹس کے مطابق وزیراعظم نے بھی کمیشن کے قیام کی خواہش کا اظہار کیا ہے، قوم سپریم کورٹ کا احترام کرتی ہے، اپنی توقعات پر پورا اترنے کی امید کرتی ہے، کمیشن کو معاملے کی تحقیقات انصاف کی اصل روح کے مطابق کرنی چاہیے، پاکستانی عوام قومی اہمیت کے معاملے پر وضاحت کی مستحق ہے۔

فوری الیکشن یا مارشل لاء، تحریک عدم اعتماد کی رات مجھے دھمکی دی گئی، بلاول بھٹو

ہم نیوز کے مطابق صدر مملکت نے لکھے گئے خط میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ تاریخ میں سازشوں سے حکومت کی تبدیلی کی کارروائیوں کی بے شمار مثالیں موجود ہیں، میری رائے ہے کہ ریکارڈ شدہ حالات و واقعات پر مبنی شواہد نتائج کی طرف لے جا سکتے ہیں، درخواست ہے کہ جوڈیشل کمیشن مبینہ سازش کے معاملے کی مکمل تحقیقات کرے۔


متعلقہ خبریں