بلاول بھٹو کو امریکی سیکریٹری خارجہ کا فون: تعلقات مستحکم کرنیکی خواہش کا اظہار

بلاول بھٹو کو امریکی سیکریٹری خارجہ کا فون: تعلقات مستحکم کرنیکی خواہش کا اظہار

اسلام آباد: وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری کو امریکہ کے سیکریٹری خارجہ انٹونی بلنکن نے مبارکباد دیتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

اتنی صلاحیت ہے کہ ڈالر کا ریٹ 5 روپے ہونا چاہیے، آصف زرداری

ہم نیوز کے مطابق امریکی سیکریٹری خارجہ نے بلاول بھٹو کو وزیر خارجہ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی جو کہ ان کا پہلا ٹیلی فونک رابطہ تھا۔ اس ضمن میں چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر بھی بیان جاری کیا ہے۔

اس حوالے سے دفترخارجہ کے ترجمان عاصم افتخار کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری کو امریکی سیکریٹری آف اسٹیٹ انٹونی بلنکن نے فون کیا اور ہونے والی بات چیت کے دوران باہمی مفاد کے پاک امریکہ دوطرفہ جاری تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کی خواہش کا بھی اظہار کیا۔

عمران خان نے قوم کو لنگرخانوں پر لگایا اور خود توشہ خانے کو لوٹتے رہے، مریم نواز

ترجمان دفترخارجہ کے مطابق پاکستان اور امریکا کے تعلقات کے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے اس بات کو اجاگر کیا کہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان وسیع البنیاد دیرینہ تعلقات ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان باہمی احترام اور باہمی مفاد کی بنیاد پر تعمیری اور پائیدار روابط خطے اور خطے سے باہر امن، ترقی اور سلامتی کے فروغ کے لیے ناگزیر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا وژن انسانی ترقی، علاقائی روابط اور پرامن ہمسائیگی پر مرکوز ہے۔

دفترخارجہ کے مطابق پاکستان اور امریکہ کے درمیان گزشتہ دو برسوں کے دوران کوڈ کے وبائی مرض سے نمٹنے میں تعاون رہا۔

شہبازگل کیس،اداروں اورآئین کا احترام نہیں ہوگا تو افراتفری ہوگی:اسلام آباد ہائیکورٹ

امریکی سیکریٹری خارجہ نے پاکستان کو رواں ماہ کے آخر میں ہونے والی دوسری عالمی کووڈ ورچوئل سربراہی اجلاس میں شرکت کی دعوت دی۔

سیکریٹری آف اسٹیٹ کی طرف سے 18 مئی 2022 کو نیویارک میں منعقد ہونے والے گلوبل فوڈ سیکیورٹی سے متعلق وزارتی اجلاس میں بھی پاکستان کو شرکت کی دعوت دی گئی۔

امپورٹڈ حکومت کو کسی صورت مسلط رہنے نہیں دیں گے، عمران خان

ہم نیوز کے مطابق وزیر خارجہ اور امریکی سیکریٹری آف اسٹیٹ نے باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر رابطے میں رہنے اور تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق کیا۔


متعلقہ خبریں