اسٹیٹ بینک کے نئے گورنر کی تعیناتی تک ڈپٹی گورنر کو ذمہ داریاں سنبھالنے کی ہدایت

Miftah Ismail

 اسٹیٹ بینک کے نئے گورنر کی تعیناتی تک ڈپٹی گورنر کو ذمہ داریاں سنبھالنے کی ہدایت کردی گئی۔

وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل  کا کہنا ہے کہ گورنراسٹیٹ بینک رضا باقر کے عہدے کی مدت ختم ہوگئی جس کےبعد نئی تعیناتی تک ڈپٹی گورنر مرتضیٰ سید گورنراسٹیٹ بینک کے امور سرانجام دیں گے۔

مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ ڈاکٹرمرتضیٰ سید مستند ماہر معاشیات ہیں اور انہیں آئی ایم ایف کے ساتھ کام کرنےکا وسیع تجربہ ہے۔

قانون کے مطابق حکومت ایک ماہ میں مستقل گورنراسٹیٹ بینک تعینات کرنےکی پابند ہے۔


متعلقہ خبریں
WhatsApp