افریقی ملک میں بٹ کوائن قانونی کرنسی قرار

لاہور: بٹ کوائن کیس، دو ملزمان گوجرانوالہ سے گرفتار

فائل فوٹو


افریقی ملک سینٹرل افریقن ریپبلک نے بٹ کوائن کو قانونی کرنسی قرار دے دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق پارلیمنٹ نے بٹ کوائن کو قانونی کرنسی قرار دینے کی متفقہ طور پر منظوری دے دی۔ فیصلے پر آئی ایم ایف کی جانب سے تنقید کی گئی ہے۔

بٹ کوائن کو قانونی قرار کرنسی کا درجہ دینے پر سینٹرل افریقن ریپبلک دنیا کا دوسرا ملک بن گیا ہے۔

جنگی حالات: یوکرین پر بٹ کوائن کے عطیات کی بارش

اس سے قبل ایل سلواڈور ستمبر 2021 میں بٹ کوائن کو باضابطہ کرنسی قرار دینے والا دنیا کا پہلا ملک بنا تھا۔

جمہوریہ وسطی افریقہ روس کا قریبی اتحادی ملک ہے جو ہیروں، سونے اور یورینیم کی دولت سے مالامال ہونے کے باوجود دنیا کے غریب ترین ممالک میں شمار ہوتا ہے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں