آرمی چیف کا دورہ ایل او سی: فوجی دستوں کی جنگی تیاریوں، بلند عزم کی تعریف


آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ایل او سی چکھوٹی سیکٹر کا دورہ کیا جہاں ان کی جوانوں سے ملاقات ہوئی اور انہیں لائن آف کنٹرول کی صورتحال اور آپریشنل تیاریوں پر بریفنگ بھی دی گئی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لائن آف کنٹرول کا دورہ کیا جہاں کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا نے سپہ سالار کا استقبال کیا۔

لائن آف کنٹرول کے دورے پر جنرل قمر جاوید باجوہ کو ایل او سی کی صورتحال اور فارمیشن کی آپریشنل تیاریوں پر بریفنگ دی گئی۔

اس بار ہوائی اڈے نہیں دیں گے، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے چکوٹھی سیکٹر میں ایل او سی پر تعینات جوانوں کے ساتھ وقت گزارا، ان سے بات چیت کی اور جوانوں کے عزم و حوصلے کو سراہا۔

اس حوالے سے آئی ایس پی آر کی جانب سے مزید بتایا گیا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے فوجی دستوں کی جنگی تیاریوں، بلند عزم کی تعریف کی۔


متعلقہ خبریں