31 وفاقی وزرا،3 وزرائے مملکت،3مشیر: شہباز شریف کی کابینہ نے حلف اٹھا لیا


وزیر اعظم شہبا زشریف کی کابینہ نے حلف اٹھالیا۔

وفاقی کابینہ کی حلف برداری کی تقریب ایوان صدر میں منعقد ہوئی۔ چیئر مین سینیٹ اور قائم مقام صدر صادق سنجرانی نے وفاقی کابینہ سے حلف لیا۔ صدر مملکت عارف علوی نے طبیعت ناساز ہونے کے باعث حلف  لینے سے انکار کر دیا تھا۔

وزیر اعظم شہباز شریف کی کابینہ میں 31 وفاقی وزراء اور 3 وزرائے مملکت شامل ہیں۔ تین مشیر بھی وفاقی کابینہ کا حصہ ہیں۔

خواجہ محمد آصف، احسن اقبال، رانا ثنا اللہ، سردار ایاز صادق، رانا تنویر حسین، خرم دستگیر خان اور مریم اورنگزیب نے وفاقی وزیر کا حلف  اٹھایا ۔

خواجہ سعد رفیق، مفتاح اسماعیل، میاں جاوید لطیف، ریاض حسین پیرزادہ، مرتضی جاوید عباسی، اعظم نذیر تارڑ، سید خورشید احمد شاہ، سید نوید قمر، شیری رحمان، عبد القادر پٹیل بھی  وزیر اعظم شہباز شریف کی کابینہ کا حصہ ہیں۔

شازیہ مری، سید مرتضی محمود، ساجد حسین طوری، احسان الرحمٰن مزاری، عابد حسین، اسد محمود، عبد الواسع، مفتی عبدالشکور، محمد طلحہ محمود، سید امین الحق، سید فیصل علی سبزواری، محمد اسرار ترین، نوابزادہ شاہ زین بگٹی اور طارق بشیر چیمہ  بھی حلف اٹھانے والوں میں شامل ہیں۔

ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا، حنا ربانی کھر اور عبد الرحمٰن خان کانجو کی بطور وزیر مملکت تعیناتی کی منظوری دی گئی ہے۔ اس کے  علاوہ قمر زمان کائرہ ، انجینئر امیر مقام اور عون چوہدری کو بطور ایڈوائزر تعینات کیا گیا ہے

 


متعلقہ خبریں