آج تمہارے جھوٹ تار تار ہو گئے، تم نے اقتدار کے لیے خطرناک کھیل کھیلا: مریم نواز

فتنہ عمران خان ملکی سلامتی کے درپے ہے، خانہ جنگی کو ہوا دے رہا ہے: مریم نواز

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ آج تمہارے جھوٹ تار تار ہو گئے، اقتدار سے چمٹے رہنے کے لیے تم نے خطرناک کھیل کھیلا۔

قومی سلامتی کمیٹی کے اعلامیہ میں کسی سازش کا ذکر نہیں، فوج کو سیاست میں مت گھسیٹیں، میجر جنرل افتخار بابر

ن لیگ کے مرکزی قائد میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے یہ بات سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ اپنے بیان میں کہی ہے۔

مریم نواز نے کہا ہے کہ نیشنل سیکیورٹی کونسل (NSC) جیسے سنجیدہ فورم کو سازشی ڈرامے کے لئے استعمال کیا، Absolutely Not کا جھوٹا نعرہ ان اڈوں کے لیے لگایا جو کبھی مانگے ہی نہیں گئے تھے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس جمہوریت کیلئے تازہ ہوا کا جھونکا ہے، بلاول

ن لیگ کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ این آر او کے لیے اسٹیبلشمنٹ کے ترلے کیے، جھوٹ بولا کہ انہوں نے آپشن دیے تھے۔

انہوں نے کہا ہے کہ وقت آگیا ہے تمہارے ایک ایک جھوٹ کا محاسبہ کیا جائے۔ کرسی کی خاطر قومی سلامتی سے کھیلنے کی قابل مذمت کوششوں کا محاسبہ کیا جائے۔

راتوں رات پیسہ تقسیم ہوا، باوقار طریقے سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا: عبدالقیوم نیازی

مریم نواز نے اپنے ٹوئٹ بیان میں کہا ہے کہ حوصلہ رکھو، اب سامنا کرنا، ہمیشہ کی طرح بھاگ نہ جانا، کیونکہ یہ قوم تمہیں اب بھاگنے نہیں دے گی۔


متعلقہ خبریں