تین سے 4 ہفتوں میں یہ حکومت ختم ہو جائے گی، فیصل واوڈا


پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ تین سے 4 ہفتوں میں یہ حکومت ختم ہو جائے گی۔

ہم نیوز کے پروگرام ہم مہر بخاری کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ڈیڑھ سال تو بہت دور کی بات ہے حکومت 4 ہفتے پورے نہیں کرسکتی۔

انہوں نے کہا کہ ڈائریکٹر ایف آئی اے کو چھٹی پر بھیج دیا گیا، امریکہ نے آج ڈو مور کا مطالبہ کردیا ہے، ایم کیو ایم کو کبھی حکومت میں شامل نہیں کریں گے۔

اب دیکھو پھر کپتان کیا کرے گا، فیصل واوڈا

ان کا کہنا تھا کہ یہ امپورٹڈ حکومت عوام کے سامنے کھڑی نہیں ہوسکتی، ہم صوبائی استعفوں کی طرف بھی جارہے ہیں۔


متعلقہ خبریں