ابھی 20 ،20 اوور کا میچ باقی ہے، فواد چودھری


وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ ابھی 20 ،20 اوور کا میچ باقی ہے۔

صحافی کے سوال کہ فواد چودھری صاحب کیا ووٹنگ آج ہو گی جس پر انہوں نے بتایا کہ ابھی تو بہت ساری تقاریر ہیں، یہ لوگ آئین شکن ہے۔

انہوں نے کہا کہ ابھی 20،20 اوور کا میچ باقی ہے۔

کابینہ نے دھمکی آمیز مراسلے کی تحقیقات کیلئے کمیشن تشکیل دے دیا، فواد چودھری

اس سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  فواد چودھری نے کہا تھا کہ کابینہ نے دھمکی آمیز مراسلے کی تحقیقات کے لیے کمیشن تشکیل دے دیا۔

انہوں نے کہا کہ کابینہ نے وزیر اعظم پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد سے پہلے تمام حقائق ارکان کے سامنے رکھے جائیں گے جبکہ دھمکی آمیز مراسلے کی تحقیقات کے لیے کابینہ نے کمیشن تشکیل دے دیا۔ جس کی سربراہی لیفٹیننٹ جنرل (ر) طارق خان کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر اعلیٰ کا جلد انتخاب، حمزہ شہباز کی درخواست پر اعتراض ختم، سماعت پیر کو ہو گی


متعلقہ خبریں