آصف زرداری اچانک دبئی پہنچ گئے


کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چئیرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری تمام سیاسی سرگرمیاں منسوخ کر کے دبئی پہنچ  گئے  ہیں جس پر مختلف قیاس آرائیاں جاری ہیں جبکہ پارٹی کے اہم ذرائع  بھی ان کی اچانک روانگی سے بے خبر ہیں۔

پیپلز پارٹی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری  کی آج لاہور واپسی کا امکان ہے، بعض ذرائع کا کہنا ہے کہ آصف زرداری ہنگامی طور پر دبئی گئے ہیں جبکہ کچھ کا کہنا ہے کہ آصف زرداری کی دبئی روانگی معمول کا ذاتی دورہ ہے۔

آصف زرداری 17 مئی کو اسلام آباد سے لاہور پہنچے تھے جہاں سے وہ اپنی اتوار اور پیر کی سرگرمیوں کو معطل کر کے دبئی روانہ ہوئے۔


متعلقہ خبریں