یوکرین کے ریلوے اسٹیشن پر راکٹ حملے، 39 افراد ہلاک


کیف: یوکرین کے ریلوے اسٹیشن پر 2 راکٹ حملوں میں 39 افراد ہلاک اور سینکڑوں زخمی ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق یوکرین میں جس ریلوے اسٹیشن کو شہریوں کے انخلا کے لیے استعمال کیا جاتا تھا اس پر روس کی جانب سے 2 راکٹ حملے کیے گئے۔

سرکاری ریلوے کمپنی کے ترجمان نے کہا کہ مشرقی یوکرین میں ایک ریلوے اسٹیشن پر روسی راکٹ حملے میں 30 سے ​​زائد افراد ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔

ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ راکٹ حملہ ایسے وقت میں ہوا جب شہری ملک کے دیگر محفوظ حصوں کی طرف نقل مکانی کی کوششوں میں مصروف تھے۔

دوسری جانب روس نے فوری طور پر حملے کی اطلاعات اور ہلاکتوں کی تعداد پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔

واضح رہے کہ روس نے 24 فروری کو یوکرین پر حملے کے بعد سے شہریوں کو نشانہ بنانے کی تردید کی ہے۔


متعلقہ خبریں