آرڈر آف دی ڈے کی ویلیو زیادہ ہوتی ہے، قانون کے مطابق کارروائی کرونگا: دوست مزاری

ن لیگ کے پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں شرکت نہیں کروں گا، دوست مزاری

لاہور: پنجاب اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری نے کہا ہے کہ آرڈر آف دی ڈے کی ویلیو زیادہ ہوتی ہے، قانون کے مطابق کارروائی کروں گا۔

تحریک انصاف نے پنجاب اسمبلی میں اپنے ہی ڈپٹی اسپیکرکےخلاف تحریک عدم اعتماد جمع کروادی

ہم نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری نے کہا ہے کہ قانونی ماہرین سے بات کرکے حتمی فیصلہ کروں گا، تحریک عدم اعتماد پر زیادہ تر دستخط ن لیگی ارکان کے ہیں۔

انہوں ںے کہا کہ اسمبلی سیکریٹریٹ کا عملہ تحریک جمع کرتا ہے، میرے پاس اختیارات موجود ہیں، انہیں مد نظر رکھ کر قانون کے مطابق کارروائی کروں گا۔

مریم نواز کا حمزہ شہباز سے اظہار یکجہتی کیلئے پنجاب اسمبلی جانے کا اعلان

ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست مزاری نے کہا کہ گزٹ نوٹیفکیشن سے متعلق بات کرنے کیلئے سیکریٹری اسمبلی نے میرے پاس آنا تھا، پنجاب اسمبلی کا اجلاس بلانے کی ہدایت کی تھی۔

پنجاب اسمبلی: اضافی نفری تعینات، واٹر کینن پہنچ گئی، پولیس وینز آگئیں، تیاریاں مکمل

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے اپنے ہی ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرادی ہے۔


متعلقہ خبریں