صحافیوں اور فواد چودھری کے درمیان تلخ کلامی، پریس کانفرنس کا بائیکاٹ


اسلام آباد: سپریم کورٹ کے باہر صحافیوں اور سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری کے درمیان تلخ کلامی ہوئی۔ صحافیوں نے فواد چودھری کی پریس کانفرنس کا بائیکاٹ کر دیا۔

سپریم کورٹ کے باہر تحریک انصاف کے رہنماؤں اور سابق وفاقی وزرا اسد عمر اور فواد چودھری کی پریس کانفرنس جاری تھی کہ سینئر صحافی نے ان سے سوال پوچھا۔ جس کا فواد چودھری نے جواب دینے سے انکار کر دیا اور سینئر صحافی کو کرائے کا صحافی کہہ ڈالا۔

فواد چودھری کے تلخ الفاظ کے بعد صحافیوں اور سابق وفاقی وزیر اطلاعات کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا اور صحافیوں نے فواد چودھری سے معافی کا مطالبہ کیا تاہم فواد چودھری نے معافی مانگنے سے انکار کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان پھر اس ملک کو پاؤں پر کھڑا کریں گے، سینیٹر فیصل جاوید

فواد چودھری کی جانب سے سینئر صحافی کے بارے میں سخت الفاظ کے بعد صحافیوں نے احتجاج کیا اور نعرے لگائے۔ صحافیوں کی جانب سے فواد چودھری کی پریس کانفرنس کا بائیکاٹ کر دیا گیا اور مطالبہ کیا گیا کہ اگر وہ معذرت کر لیں تو پریس کانفرنس بحال کر دی جائے گی لیکن فواد چودھری نے معذرت نہیں کی۔


متعلقہ خبریں