حمزہ شہباز کل وزیراعلیٰ پنجاب  بننے جا رہے  ہیں،مسلم لیگ ن کو یقین


مسلم لیگ ن کے رہنما رانا مشہود نے دعویٰ کیا ہے کہ حمزہ شہباز کل وزیراعلیٰ پنجاب  بننے جا رہے  ہیں۔وفاق کی  طرح پنجاب میں  بھی غیر آئینی اقدامات کی تیاری کی  جارہی ہے۔

مسلم لیگ ن کے رہنما  رانا مشہود نے الزام  لگایا کہ کل ارکان اسمبلی پر پابندی لگا کر اجلاس میں شرکت سے روکا جائے گا۔  وفاق کی  طرح پنجاب میں  بھی غیر آئینی اقدامات کی تیاری کی  جارہی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ پرویز الہٰی  نے شکست دیکھ کر وضع داری کی سیاست کو ختم کر دیا۔اگر ووٹ کو روکنے کی کوشش کی گئی تو ذمہ دار پرویز الہٰی  ہوں گے۔

انہوں نے کہا ہے کہ اسپیکر کا کام الیکشن کروانا تھا نہ کہ کسی کا آلہ کار بنا جائے۔ پنجاب میں پلان کر کے ہنگامہ کر وایا گیا پھر اور اجلاس کو ملتوی کیا گیا۔ہمارے لوگ روزے میں تھے بجلی ، پانی اور اے سی بند کردیئے گئے

انہوں نے کہا ہے کہ اس سے زیادہ لا قانونیت اسمبلی میں نہیں دیکھی گئی۔اگر حمزہ شہباز کے پاس تعداد 200سے کم ہوتی تو الیکشن کروا دیتے۔اسپیکر میں اگر ہمت تھی تو استعفٰی دے کر الیکشن لڑتے۔

ان کا کہنا ہے کہ علیم خان کی پریس کانفرنس نے سب کچھ واضح کر دیا۔پی ٹی آئی والوں کے مکروہ چہروں نے مذہب کارڈ کھیلا۔ہم ایسا پاکستان بنانا چاہتے ہیں جس میں انصاف ہو۔


متعلقہ خبریں