میلبرن اسٹارز بابر اعظم سے معاہدے کی خواہشمند


آسٹریلوی ٹی ٹوئنٹی لیگ بگ بیش کی فرنچائز میلبرن اسٹارز نے پاکستانی کپتان بابر اعظم کے ساتھ معاہدے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

بگ بیش کے ٹوئٹر ہینڈل سے ٹویٹ کرتے ہوئے پوچھا گیا کہ وہ کس پاکستانی کو اس لیگ کا حصہ دیکھنا چاہتے ہیں۔


بگ بیش نے آسٹریلوی کپتان ایرن فنچ کا بیان بھی شیئر کیا جس میں کہا گیا تھا کہ اگر پاکستانی کرکٹرز بھی بگ بیش کا حصہ بنیں تو مقابلہ اور دلچسپ ہو گا۔

بگ بیش کے ٹویٹ ہو ری ٹویٹ کرتے ہوئے فرنچائز میلبرن اسٹار نے بابر اعظم سے معاہدے کی خواہش کا اظہار کر دیا۔

پاکستانی فاسٹ بالر حارث رؤف پہلے ہی میلبرن اسٹارز کا حصہ ہیں۔ میلبرن اسٹارز کے ٹوئٹر ہینڈل نے حارث رؤف کو ٹیگ کرتے ہوئے کہا کہ بابر اعظم اسٹارز فیملی میں بہت اچھے لگیں گے۔


واضح رہے کہ بابر اعظم اس وقت ٹی ٹوئنٹی کی ریکنگ میں نمبر ون بیٹسمین ہیں۔ وہ ون ڈے میں بھی پہلے نمبر پر موجود ہیں۔


متعلقہ خبریں