اسلام آباد: چوہدری سرور کو گورنر پنجاب کے عہدے سے برطرف کرنے کے بعد عمر سرفراز چیمہ کو نیا گورنر پنجاب مقرر کر دیا گیا۔
وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ عمر سرفراز چیمہ کو نیا گورنر پنجاب مقرر کر دیا گیا ہے۔
عمر سرفراز چیمہ کو نیا گورنر پنجاب مقرر کر دیا گیا ہے
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) April 3, 2022
اس سے قبل وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے ٹوئٹر کے ذریعے ہی بتایا کہ گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کو ان کے عہدے سے برطرف کر دیا گیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ نئے گورنر پنجاب کا اعلان بعد میں کیا جائے گا تاہم آئین کے مطابق ڈپٹی اسپیکر قائم مقام گورنر ہوں گے۔
وفاقی حکومت نے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کو ان کے عہدے سے برطرف کر دیا ہے، نئے گورنر پنجاب کا اعلان بعد میں کیا جائیگا، آئین کے مطابق ڈپٹی اسپیکر قائم مقام گورنر ہوں گے
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) April 3, 2022
ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی سردار دوست مزاری کو قائم مقام گورنر بنایا گیا تھا۔