پنجاب اسمبلی، ترین گروپ کا مسلم لیگ ن کی حمایت کا اعلان


لاہور: جہانگیر ترین گروپ نے پنجاب اسمبلی میں مسلم لیگ کی حمایت کا اعلان کر دیا۔

جہانگیر ترین گروپ کے رہنما نعمان لنگڑیاں سمیت دیگر نے حمزہ شہباز کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ترین گروپ حکومت میں ہوتے ہوئے اپوزیشن کا کردار ادا کر رہے تھے۔ جہانگیر ترین نے ن لیگ کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کی تشکیل میں ن لیگ کی مدد کریں گے۔ جہانگیر ترین کے خلاف جھوٹے مقدمات قائم کیے گئے اور حکومت نے ترین گروپ کے ارکان کے خلوص پر شک کیا۔

نعمان لنگڑیال نے کہا کہ پنجاب میں ایک نااہل شخص کو وزیر اعلیٰ بنایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: شہباز شریف کی عبوری ضمانت خارج کرنے کی درخواست پر نوٹس جاری

پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز نے کہا کہ پنجاب کو کرپشن کی آماجگاہ بنا دیا گیا اور ملک بھر میں مہنگائی عروج پر ہے۔ یہ کون سے نئے پاکستان کی بات کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم پنجاب کی خوشحالی کے لیے کام کریں گے جبکہ قومی اور صوبائی اسمبلی میں ہم کامیاب ہوجائیں گے اور ساتھیوں کے ساتھ مل کر معاملات طے کریں گے۔

حمزہ شہباز نے کہا کہ ہم عوامی امنگوں کے تحت اس حکومت کا خاتمہ چاہتے ہیں۔ وزارتیں یہی رہ جانی ہیں ہم نے اللہ کو جواب دینا ہے۔


متعلقہ خبریں