بلاول بھٹو کی پیپلزپارٹی کے اراکین قومی اسمبلی کو ہدایات

عمران خان کی کوشش ہے کہ وہ انگلی کٹوا کر کسی طرح شہید بنے، بلاول بھٹو

اسلام آباد: چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعظم عمران خان کے خلاف پیش کردہ تحریک عدم اعتماد سے متعلق اہم ہدایات دے دی ہیں۔

اسلم بھوتانی نے تحریک عدم اعتماد میں اپوزیشن کی حمایت کا اعلان کردیا

ہم نیوز نے اس ضمن میں ذمہ دار ذرائع سے بتایا ہے کہ چیئرمین پی پی نے یہ ہدایات نوابزادہ افتخار احمد خان کی جانب سے دیے گئے عشائیے میں دیں۔

ذمہ دار ذرائع کے مطابق نوابزادہ افتخار احمد خان کی جانب سے دیے گئے عشائیے میں بلاول بھٹو سمیت پیپلزپاٹی کے تمام اراکین قومی اسمبلی نے شرکت کی ہے۔

متحدہ اپوزیشن کی بیٹھک: تحریک عدم اعتماد سمیت دیگر امور پر غور

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے بھی تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے اراکین قومی اسمبلی کو ہدایات جاری کردی ہیں۔

پرویز الٰہی کے پاس ووٹ نہیں ہیں، پنجاب میں اپنی مرضی کی تبدیلی لائیں گے: زرداری

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی صدر میاں شہباز شریف نے قومی اسمبلی میں اجازت ملنے کے بعد وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کی تھی جس کے بعد اجلاس ملتوی کردیا گیا تھا۔


متعلقہ خبریں